Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرینڈم ہوگا‘

معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی۔
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 12:20pm
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا تیرا پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرینڈم ہوگا جوعوام کے ساتھ ہاتھ کرے گا وہ پچھتائے گا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ترسیلات زربرامدات اور سرمایہ کاری میں کمی مہنگائی تیس فیصد بڑھ گئی، دس جنوری تک ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر دینے ہیں نئے سال ایم کیوایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دس ماہ میں اپنے کیسز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی؟ ستتر وزرا میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے۔

Sheikh Rasheed

پاکستان

اسلام آباد

Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div