60 ویں بچے کی پیدائش جان محمد کو ہدف کے قریب لے آئی
کوئٹہ میں 60 ویں بچے کے باپ بننے پر شہ سرخیوں میں آنے والے جان محمد خلجی کا کہنا ہے ان کا ہدف 100 بچے پیدا کرنا ہے۔ خلجی نے اس ہدف کا اعلان 6برس قبل بھی کیا تھا اور 60 ویں بچے کی پیدائش انہیں ہدف کے قریب لے آئی ہے۔
پچاس سال کے جان محمد خلجی کے یہاں گذشتہ دنوں 60 ویں بچے کی پیدائش ہوئی جس پر ملکی ذرائع ابلاغ میں انہیں خوب کوریج دی گئی۔
جان محمد خلجی نے کوئٹہ کے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے اپنے 60ویں بچے کا نام حاجی خوشحال خان رکھا ہے۔
ڈیلی کوئٹہ وائس کے مطابق جان محمد کی تین بیویاں ہیں اور وہ چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ ان کا ہدف 100 بجے پیدا کرنا ہے۔
جب ان کے پوچھا گیا کہ ان کی اولاد میں کتنے لڑکے اور کتنی لڑکیاں ہیں تو جان محمد خلجی نے کہا کہ وہ یہ تفصیل بتانا پسند نہیں کرتے البتہ لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے۔
جان محمد خلجی کے 60 بچوں میں سے 5 کا انتقال ہو چکا ہے اور 55 حیات ہیں۔ کچھ عرصہ قبل تک ان کے ماہانہ اخراجات ایک روپے تھے، اب بچوں کی تعداد اور مہنگائی دونوں ہی بڑھ گئے ہیں لہذا یہ خرچ دگنا ہو چکا ہے۔
جان محمد کوئٹہ کے مشرق میں مضافاتی علاقے میں رہتے ہیں۔ ان کے گھر کی دیواریں مٹی سے بنی ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے جب 2016 میں مردم شماری کے ریکارڈ سے ایک ہی شخص کے بچوں کی ایک طویل فہرست انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔
اس وقت جان محمد خلجی کے 35 بچے تھے۔ تب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 100 بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان میں اپنے لیے بچوں کی سینچری بنانے کا ہدف مقرر کرنے والے جان محمد خلجی واحد شخص نہیں۔ حال ہی میں انتقال کرنے والے عبدالمجید مینگل بھی 100 بچے پیدا کرنا چاہتے تھے۔
نوشکی سے تعلق رکھنے والے عبدالجمید مینگل 54 بچوں کے باپ تھے۔ ان کا انتقال دسمبر میں ہوا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔