Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پی سی بی کا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے بعد بحال

ہیکرز نے نہ صرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل دیا
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2023 03:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیربعد بحال کرالیا گیا۔

چوالیس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے نہ صرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر ”ٹیسلا یوایس ٹوئنٹی فور“ رکھ دیا۔

ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی۔بعد میں چینل پرویڈیوز توآگئیں لیکن نام پھر بھی تبدیل نہیں ہوا۔

پی سی بی نے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیم کی کوششوں سے ساڑھے 3گھنٹے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا۔

PCB

lahore

hacked

Pakistan Cricket Board

youtube channel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div