Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

امریکی وزیر خارجہ کس پاکستانی گلوکار کے مداح ہیں؟

انٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ شیئرکردی
شائع 03 جنوری 2023 09:31pm

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پاکستانی نژاد امریکی گلوکار عبدالحنان کی گلوکاری کے مداح ہوگئے ۔

انٹونی بلنکن کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ شیئرکی گئی ہے جس میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت ’ارادے‘ بھی شامل ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ ہر کوئی اچھی دھن ، مہارت سے بجائے جانے والے ساز اور زبردست آواز کی تعریف کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے، اگر یقین نہیں آتا تو دنیا بھر سے منتخب کی گئی 2022 کی میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں۔

گانے کی بین الاقوامی پذیرائی کا یہ عالم ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اس گانے کو اپنی اسپاٹی فائی کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں جگہ پانے والے بہت سے گیتوں میں معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور پریتم کا کیسریا بھی شامل ہے ۔

Antony Blinken

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div