Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

رمیز راجہ نے پینشن کیلئے پی سی بی کے آگے گٹھنے ٹیک دئیے

کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے.
شائع 07 جنوری 2023 04:24pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے پنشن کیلئے گٹھنے ٹیکتے ہوئے بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیئے۔

کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے، اور رمیز راجا کو ماہانہ ایک لاکھ چوون ہزار روپے پینشن ملے گی۔

رمیز راجہ کو 24 دسمبر 2022 کو وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک 15 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

جب سے رمیز راجہ کو پی سی بی چئیرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے وہ مسلسل بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں۔ رمیز راجہ کی زیادہ تر تنقید نئے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے متعلق ہوتی ہے۔

PCB

ramiz raja

pension

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div