Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
شائع 09 جنوری 2023 09:29am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز

قلعہ سیف اللہ میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم سے 7افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔

لیویزذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں توراوسکی کے مقام پر سامنے سے آنے والی بس اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 شدید زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی۔

بلوچستان

traffic accident

Qila Saifullah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div