Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے پر حکومتی اتحادی جماعتیں متحرک

وفاقی حکومت کے تینوں اتحادی آمنے سامنے
شائع 10 جنوری 2023 02:59pm

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کے تینوں اتحادی آمنے سامنے آگئے ۔ ڈاکٹرعبد القدیرخان ، بے نظیر بھٹو اور لیاقت علی خان کے تین ناموں پر حکومتی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں ۔

وفاقی حکومت کی 3 اتحادی جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے الگ الگ ناموں کی تجاویز دی ہیں۔

پیپلزپارٹی ائرپورٹ کو سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے نام سے موسوم کرنے کی خواہشمند ہے تو ن لیگ کے ارکان چاہتے ہیں کہ دارالحکومت کا ایئرپورٹ پاکستان میں ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبد القدیرخان کے نام پرہو۔

ایم کیوایم کی جانب سے ایئرپورٹ کا نام لیاقت علی خان رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایئرپورٹ کو بے نظیربھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا معاملہ معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جلد اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

PMLN

benazir bhutto

PPP

MQM Pakistan

liaquat ali khan

islamabad international airport

abdul qadeer khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div