Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فیصل آباد کے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کو 44، ڈرائیور کو 12 گولیاں ماری گئیں، رپورٹ

نوید مختار گھمن خاندان کی ساہی برادری سے دیرینہ دشمنی تھی, پولیس
شائع 10 جنوری 2023 05:42pm

فیصل آباد میں قتل ہونے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نوید مختار اور ڈرائیور کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوید مختار کو چوالیس گولیاں لگیں، جبکہ نوید مختار کے ڈرائیور بنیامین کو بارہ گولیاں لگیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ بتایا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اپنے چیمبر آ رہے تھے کہ سمندری روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ نوید مختار اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو اندھا دھند فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوید مختار گھمن خاندان کی ساہی برادری سے دیرینہ دشمنی تھی اور اسی دشمنی پر مقتول کے چچا بھی قتل ہو چکے ہیں۔

واقعے کے خلاف وکلاء نے ضلع کونسل چوک میں دھرنا دے دیا۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔

Faisalabad

Mukhtar Ghuman

Former President District Bar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div