Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی شادی کی تیاریاں شروع

ہریتھک روشن آج اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں
شائع 10 جنوری 2023 09:34pm

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کی شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بلآخر ہریتھک کے گھر والوں نے صبا آزاد کو قبول کرلیا ہے اور اب شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو ان کے لیے پرفیکٹ میچ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ اداکار کے بچے بھی اس رشتے پر خوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہریتھک اور صبا رواں برس کے آخر تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور چند دوست شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ہریتھک کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اپنے رشتے کا اعتراف نہیں کیا گیا البتہ گزشتہ ایک سال میں اداکار کے ہمراہ صبا آزاد کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس سے ان کے رشتے میں ہونے کا پتا چلتا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ میں سب سے فٹ اداکار ہریتھک روشن آج اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

Hrithik Roshan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div