Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی محبت بھری کہانی کا ٹریلر دیکھیں

فلم 10 فروری کو ریلیز کی جائے گی
شائع 10 جنوری 2023 10:43pm

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشئیس بہت جلد پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم بے بی لیشئیس کے جاری کردہ ٹریلر کو دیکھ اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں حقیقی زندگی میں پیش آنے والے اتار چڑھاو ، رومانس اور رومانوی مناظر دیکھنے کو ملیں گے ۔

سچی لو اسٹوری پر مبنی فلم بی لیشئیس میں سائرہ یوسف صحیبہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ شہروز سبزواری نے عمر نامی لڑکے کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شہروز اور سائرہ کے علاوہ عامر قریشی، مانی ، آدی ، سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بے بی لیشیس فلم ویلینٹائن کے موقع پر 10 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

تاہم ان کے شوہر کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

سائرہ یوسف کو پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے،جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

Syra yousuf

Babylicious

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div