Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

حرا مانی کا لباس اور منال خان کا انداز تنقید کی زد میں

کچھ چیزیں پرائیویٹ رکھیں، مداح کا احسن محسن کو مشورہ
شائع 11 جنوری 2023 12:12am

اداکارہ حرا مانی اور منال خان اپنی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث تنقید کا شکار بن گئیں ۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے حالیہ فوٹوشوٹ کی تصاویرانسٹاگرام پر شئیر کی تو صارفین نے ان کے لباس کو نشانہ بناتے تنقید کے نشر چلادیئے ۔

تصاویر میں اداکارہ جامنی رنگ کے سلک لباس کے ساتھ سنہری شال اڑھ رکھی ہے لیکن وہ اپنے لباس سے مداحوں کو متاثر نہ سکیں ۔

سوشل میڈیا پر بیشتر صارفین نے ان کے لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

دوسری جانب اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

منال خان کے شوہر احسن محسن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ کچھ چیزوں کو پرائیویٹ رکھنا چاہیئے۔

Minal Khan

hira mani

ahsan mohsin