Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رانا ثناء اللہ کا پنجاب میں روزانہ 2 ارب روپے کی کرپشن ہونے کا دعویٰ

پی ٹی آئی 175 ارکان اکھٹا کر کے ڈرامہ کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2023 05:01pm
میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا - تصویر/فائل
میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا - تصویر/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر دو ارب روپے کی کرپشن ہونے کا دعویٰ کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مار کا بازار سر گرم ہے، عمران خان پنجاب کرپشن میں براہ راست ملوث ہیں جنہوں نے القادر یونیورسٹی کے نام پر 5 ارب روپے کی پراپرٹی اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام لگوائی، البتہ اس میں کچھ زمین بنی گالہ میں فرح گوگی کے نام بھی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 22 دنوں میں کافی رفتار سے ہوئی کہ پنجاب میں لوٹ مار کا بازار سر گرم ہے، اینٹی کرپشن میں سفید داڑھی والے شخص نے بھی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، اس لوٹ مار کو بچانے کے لئے عدالت سے استدعا کہ جلد فیصلہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس اسمبلی میں 186 نمبرز نہیں، ان کے 12 ارکان غائب ہیں لیکن یہ 175 ارکان اکھٹا کر کے ڈرامہ کرنے کی کوشش کریں گے کوینکہ ان کا کام صرف جھوٹ بول کر پروپیگنڈا کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز الہی کو ملا ریلیف پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ہے ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کی گاڑی پر جوتا مارا گیا جبکہ جوتا مارنے والے کو کارکنوں نے مارا، لیکن وہ بیچارہ تو بے شرم انسان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنہ کا خاتمہ کیا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہی کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ہمارے پاس 179 اراکین ہیں، رن آف الیکشن میں کامیاب ہوسکتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کراپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں، مزید کہا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے، وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا۔

imran khan

Rana Sanaullah

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div