Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

راکھی ساونت کی مسلمان لڑکے سے شادی، نام بھی تبدیل کرلیا

شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
شائع 11 جنوری 2023 10:54pm

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان درانی سے کورٹ میرج کرلی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

راکھی ساونت نے عادل درانی کے ساتھ اسلامی طریقہ سے شادی کی جبکہ نکاح نامے میں اداکارہ کا نام فاطمہ راکھی ساونت بنت آنند ساونت لکھا گیا ہے۔

بگ باس کی راکھی ساونت کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تھیں کہ ایسے میں اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کی ایک اسٹوری شیئر کی ۔

تصویر میں اداکارہ اور ان کے شوہرعادل درانی ابن عزیز اللہ خان درانی کے نکاح نامہ کا پرنٹ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ حق مہر کی رقم 51786 سکہ رائج الوقت طے پائی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کر رہے ہیں ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔

نکاح نامے کے مطابق دونوں کی شادی گزشتہ برس ہوئی ہے ۔

Rakhi Sawant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div