Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

گھٹیا مہم پر اب مزید چپ نہیں بیٹھوں گی، مہوش حیات

اداکارہ کا ناقدین کو دوٹوک الفاظ میں انتباہ جاری
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2023 01:54am

اداکارہ مہوش حیات نے عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد ناقدین کو دوٹوک الفاظ میں انتباہ جاری کردیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ آج میں ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے عدالت گئی تھی کہ میں مزید ان گھٹیا تمہمات پر چپ نہیں بیٹھوں گی،یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں کے واقعات نےپستی کی نئی حدوں کوچھوا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے کام پر جو چاہیں تنقید کریں لیکن کسی کو میرے کردار کو بدنام کرنے کا حق نہیں ہے، میں خود کو کسی سیاسی کھیل میں پیادے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی ۔ جب تک یہ معاملہ انجام کو نہیں پہنچ جاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

مہوش حیات نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ پٹیشن دائر ہوچکی ہے اور اس سب میں ملوث ٹرولز سمیت بدنیتی پر مبنی جھوٹ پھیلانے والے تمام لوگ حکام کے ذریعے جوابدہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنی عزت اور ناموس کے تحفظ کے لیے عدالت جانا پڑا – کیا ہمارا یہی حال ہو گیا ہے؟ ۔

اداکارہ نے کہاکہ میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں، خاندان، دوستوں اور سب سے بڑھ کر ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھےاظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے ہیں، انہوں نے مجھے اس مشکل وقت میں طاقت فراہم کی ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔

Mehwish Hayat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div