Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

حساس و انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی تعینات کرنے کی ہدایت

تعیناتی کی تاریخ الیکشن کمیشن مشاورت سے طے کریں گی، وزارت داخلہ
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 11:16am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

سندھ اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران وزارت داخلہ نے حساس وانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیرکانسٹیبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے الیکشن کے دوران حساس وانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیرکانسٹیبلری کی تعینات کرنےکی ہدایت دی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے (ایف سی) کی اسٹیٹک تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق (ایف سی) کی تعیناتی کی تاریخ الیکشن کمیشن مشاورت سے طے کریں گی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، جس کے مطابق کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں انتخابات ملتوی کئے جائے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔

local bodies election

Interior Minister

ECP

Karachi Local Bodies Election 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div