Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اداکارہ صنم سعید کا بھارتی میڈیا سے شکوہ

مسلمانوں کو بھارت کے دشمن کے روپ میں دکھانا انتہائی غلط بات ہے، اداکارہ
شائع 15 جنوری 2023 12:25am

معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلموں میں ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھارت کے دشمن کے طور پر منفی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔

صنم سعید نے بھارتی ویب سائٹ ’بروت‘ کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں بولی وڈ فلموں کے مواد اور دونوں ممالک میں فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شاید ہی کوئی ایسی بولی وڈ فلم دیکھی ہو جس میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مثبت کردار یا بھارت کے دوست کے کردار میں دکھایا گیا ہو۔

صنم سعید کا کہنا تھاکہ بالی ووڈ فلم سازوں کے لیے آنکھوں میں کاجل لگانے، نماز کی ٹوپی پہننے اور نماز کی جگہ ہرے کپڑے لٹکانے والے ہی مسلمان ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بھارتی فلموں میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھارت کے دشمن کے روپ میں منفی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔

Sanam Saeed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div