Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیپال: طیارہ حادثے میں ہلاک پائلٹ کے شوہر بھی ایسے ہی حادثے کا شکار ہوئے تھے

ییٹی ائرلائنز کی معاون پائلٹ انجو کھٹیواڈا شوہر کی یاد میں اس شعبے میں آئیں
شائع 17 جنوری 2023 10:37am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

نیپال کے پوکھرا یئرپورٹ میں گرکر تباہ ہونے والے ییٹی ائرلائنز کے طیارے کی معاون پائلٹ انجو کھٹیواڈا کے شوہر بھی معاون پائلٹ تھے، جو 16 سال قبل فضائی حادثے کے نتیجے میں ہی اپنی جان سے گئے۔

نیپال کی ائر لائن کمپنی کے ترجمان سدرشن برٹولا کے مطابق ہخاتون پائلٹ انجو کھٹیواڈا نے 16 سال قبل اپنے شوہرپائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں ہلاکت کے باعث خود بھی پائلٹ بننے کا فیصلہ کیاتھا، انہوں نے شوہرکی ہلاکت کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم سے جہاز اُڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔

انجو کے شوہردیپک پوکھرل کی ہلاکت جس طیارے کے حادثے میں ہوئی وہ بھی ییٹی ائرلائنز کا ہی تھا اور لینڈنگ سے چند منٹ پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ 2006 میں جملا کے مقام پر اُس حادثے میں بھی جہاز کے تمام مسافر جان سے گئے تھے۔

ائرلائن کمپنی کے مطابق انجو کھٹیواڈا حادثے کا شکارطیارے میں بطورمعاون پائلٹ موجود تھیں اورانسٹرکٹر ان کے ہمراہ تھے۔

شوہرکی یاد میں اسی کا شعبہ اپنانا

شوہردیپک کی فضائی حادثے میں ہلاکت کے بعد انجو کی عمر صرف 28 سال تھی اور ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں اور بھارت جا کر مزید پڑھائی کریں لیکن انجو نے اپنے شوہر کی یاد میں پروفیشنل پائلٹ بننے کا سوچا،

شوہر کی موت کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم سے ہوا بازی کا کورس کرنے والی انجو نے 2010 میں ییٹی ایئرلاینز میں شمولیت اختیار کی۔انجو کے شوہر دیپک بھی کام کرتے تھے۔

یٹی ایئر لائنز کے افسران اورملازمین انجو کو قابل پائلٹ گردانتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار تھی۔ روئٹرزکے مطابق انجو کو اڑان بھرنے کا طویل تجربہ تھا۔ وہ کھٹمنڈو، بھدر پور، برات نگر اور دھنگیڈی کے علاوہ کئی دوسرے ائرپورٹس پرجاچکی تھیں اور انہیں 21 ہزار گھنٹے سے زائد پرواز کا تجربہ تھا۔

اتوار کو پیش آنے والے اس حادثے میں تمام 72 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے تاہم اصاف موسم میں لینڈنگ سے صرف ایک منٹ قبل طیارے کے گھاٹی میں گر کر تباہ ہونے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو 45 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Nepal

Plane Crash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div