Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شریف نئی دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل کو چُونا لگا گیا

خود کو شاہی خاندان کےعملے کا رکن ظاہر کرکے مفت قیام وطعام
شائع 18 جنوری 2023 02:42pm
لیلا پیلس
لیلا پیلس

بھارتی دارالحکومت دہلی میں خود کو امارات کے شاہی خاندان کےعملے کا رکن ظاہرکرنے والا ایم ڈی شریف نامی شخص فائیواسٹارہوٹل میں 4 ماہ شاندار قیام وطعام کے بعد رفو چکرہوگیا۔

ایم ڈی شریف نامی اس شخص نے یکم اگست سے 20 نومبر 2022 تک لیلا پیلس کے کمرہ نمبر 427 میں قیام کیا اور ہوٹل چھوڑتے ہوئے بل کی ادائیگی کے لیے ایسا چیک دے گیا گیا جو بینک میں رقم نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوگیا۔

ہوٹل انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جاتے جاتے قیمتی اشیاء بھی چرا لے گیا۔

دہلی پولیس کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ محمد شریف نامی شخص نے اپنا تعارف ابو ظہبی کے شاہی خاندان کے ملازم کے طور پر کروایا تھا اور4 ماہ ہوٹل میں قیام کے بعد 23 لاکھ روپے کا بل ادا کیے بغیرہی غائب ہوگیا۔

پتہ لگایا جارہا ہے کہ مبینہ جعلی کارڈز رکھنے والا ایم ڈی شریف نامی پہلے بھی اس قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث رہا ہے یا نہیں۔ اس شخص کی بھارت اور امارات دونوں جگہوں پرتلاش جاری ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق نپولیس نے فرار ہو جانے والے شخص کیخلاف دھوکہ دہی اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص نے شک نہیں ہونے دیا کہ وہ دھوکہ باز ہو سکتا ہے۔ حتیٰ کہ جب 20 نومبر کو وہ ہوٹل چھوڑکرگیا تو بھی یہی خیال تھا کہ اس کا دیا ہوا چیک 22 نومبر کو کلئیر ہوجائے گا، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ وہ شروع سے ہی دھوکے بازی میں ملوث تھا۔

دہلی پولیس ہوٹل کو دیے جانے والے مبینہ جعلی بزنس کارڈز اور دیگر کوائف کے مطابق سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، تفتیش میں بینک کو دیاجانے والا چیک بھی اہم ثابت ہوگا۔

ایم ڈی شریف کا دعویٰ تھا کہ وہ شیخ فلاح بن زید کے دفترسے منسلک اور عرب امارات کے بانی کا بیٹا ہے۔

india

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div