بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی

ایک ماہ کے لیے قیمتوں میں کمی کا امکان
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2023 12:03pm
کے الیکٹرک کے بعد سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان- تصویر/فائل
کے الیکٹرک کے بعد سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان- تصویر/فائل

بجلی صارفین کے لئے اچھی خبرآگئی ایک ماہ کے لیئے بجلی 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کے بعد سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 2 دوپے 19 پیسے تک کمی کی درخواست دائرکی ہے۔

یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 30 جنوری کو سماعت کرے گا، جبکہ سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ماہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔

ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی تاہم بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ روز فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دائر کی گئی تھی، دونوں درخواستوں پر سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔

nepra

electricity