Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

خواتین کونسی خصوصیات والے مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں؟

خواتین کے لئے یہ بات زیادہ معنی نہیں رکھتی کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں بلکہ یہ بات معنی رکھتی ہے کہ وہ آپ کو اپنے پاس پاکر کیسا محسوس کرتی ہے۔
شائع 19 جنوری 2023 10:22pm

اکثر مردوں کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ خواتین کیسے مردوں کو پسند کرتی ہیں یا وہ ایسا کیا کریں جو کواتین انہیں پسند کرنے لگیں۔

اسی تشویش میں مرد حضرات مختلف قسم کے طریقے اور فیشن اپنا کر خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم ان کی یہ تمام کوششیں کسی کام نہیں آتیں کیونکہ کواتین کی سوچ اور پسند ذرا مختلف ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان رازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن سے متاثر ہوکر خواتین کسی مرد کو پسند کرنے لگتی ہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے راز ہیں۔

توجہ دینے اور دیکھ بھال کرنے والے (Attentive and Caring)

خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے انہیں سو سو مرتبہ فون یا میسج کرنے ضرورت نہیں، بلکہ کچھ سادہ اور مخلص سوالات ہی ان کے دل میں گھر کر سکتے ہیں۔

مثلاً آج کا دن کیسا رہا، وہ کیسا محسوس کررہی ہیں، وہ کیا چاہتی اور کیا سوچتی ہیں وغیرہ۔ خواتین ایسے سوالات کے جوابات بے حد خوشی سے دیتی ہیں۔

حمایت کرنے والے (Supportive)

اکثر ہمارے اوپر ایسا وقت آتا ہے کہ ہمیں کسی کے ساتھ اور حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، خواتین بھی ایسے ہی مرد کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں جو برے وقت میں سپورٹ کرسکے۔

عزت دینے والے (Respectful)

اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ لڑکیاں، لڑکوں سے کمزور ہوتی ہیں اور ان کی اس طرح عزت نہیں کرتے جس طرح کرنی چاہیئے تو آپ غلط کرتے ہیں۔

کیونکہ ایسا کرنے سے کبھی بھی کوئی لڑکی آپ کی طرف متوجہ نہ ہوگی۔

جہ یہ ہے کہ خواتین اپنی قدر جانتی ہیں اور وہ دوسروں سے بھی اسی بات کی امید کرتی ہیں۔

اگر آپ کسی لڑکی کو عزت دیں گے تو وہ آپ کی بھی عزت کرے گی اور ساتھ ہی آپ سے متاثر بھی ہوگی۔

مثبت خیالات والے (Positive)

لڑکیاں کسی ایسے مرد کی طرف متوجہ نہیں ہوتیں جو ہمیشہ اپنے ذہن میں منفی خیالات رکھتا ہو یا ہمیشہ اداس رہتا ہو، بلکہ خواتین ان مردوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں جو خوش رہنا اور خوش رکھنا جانتے ہوں۔ اسی لئے مثبت سوچ والے افراد ایک کامیاب زندگی گزارنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ایماندار (Honest)

زیادہ تر مرد حضرات، خواتین کے سامنے کچھ زیادہ متحرک اور ضرورت سے زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ خواتین کی اکثر تعداد ان مردوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہے جو سیدھے سادے اور ایماندار ہوں۔

اسی لئے کسی بھی لڑکی کے سامنے ضرورت سے زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔

خواتین کے لئے یہ بات زیادہ معنی نہیں رکھتی کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں بلکہ یہ بات معنی رکھتی ہے کہ وہ آپ کو اپنے پاس پاکر کیسا محسوس کرتی ہے۔

How to attract women

Attractive men

Find a partner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div