Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عثمان مختار کی ہارر فلم نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

فلم "گلابو رانی"کو عثمان مختار اور معراج حق نے پروڈیوس کیا ہے
شائع 20 جنوری 2023 09:20pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایتکار عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم“گلابو رانی“نے بین الاقوامی امریکی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف ہدایتکار عثمان مختار نےاپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ“ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”گلابو رانی“ نے امریکی ایوارڈ جیت لیا ہے“۔

انہوں نے بتایا کہ ”گلابو رانی“ نے لاس اینجلس سائنس اینڈ فکشن فلم فیسٹیول میں ہارر فلم کی کیٹیگری میں بہترین شارٹ فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے“۔

فلم ”گلابو رانی“کو عثمان مختار اور معراج حق نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سینماٹوگرافر فرقان گُل کی ہے اور کہانی علی مراد اور زنیرہ انعام نے لکھی ہے۔

شارٹ فلم کے اہم کرداروں میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق ، دانیال افضال، عمر عبداللہ، نتاشہ اعجاز اور خوشحال خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ورسٹائل اداکار عثمان مختار نے اداکاری کا آغاز سال 2006 میں فلم ”جانان“ سے کیا، بعدازاں انہوں نے“ آنا“،“ سبات“،“ ہم کہاں کے سچے تھے“ اور“ صنف آہن“ جیسے کئی مشہور ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Usman Mukhtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div