Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نقیب کا اصل نام نسیم اللہ، وہ اشتہاری تھا، تفصیلات میڈیا پر بتاؤں گا: راؤ انوار

نقیب کی غلط تصویر میڈیا پر چلوائی گئی، اس کا اصل شناختی کارڈ ہمارے پاس موجود ہے، راؤ انوار
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2023 04:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے پانچ سال بعد بری کردیا۔

بریت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راؤ انوار نے کہا کہ الحمد اللہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا، اللہ پاک نے ہمارے ساتھ انصاف کیا، جج نے انصاف کیا، سارا زور لگایا لیکن یہ کچھ نہیں کرسکے۔

راؤ انوار نے کہا کہ مزید تفصیلات میں چینل پر ٹاک شوز اور انٹرویوز میں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پچیس آدمی ناجائز چالان کئے، اس (نقیب) کو ایک گولی لگی، اس کا نام نقیب اللہ تھا ہی نہیں، اس کا نام نسیم اللہ تھا۔

انہوں ے دعویٰ کیا کہ اس کی غلط تصویر میڈیا پر چلوائی گئی، اس کا اصل شناختی کارڈ ہمارے پاس موجود ہے، وہ ایک وانٹڈ آدمی تھا جسے 2016 میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ڈان، جنگ اور ایک سندھی اخبار میں اس کا اشتہار موجود ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا ایک سال جو سروس کا باقی ہے میں دوبارہ اس شہر کی خدمت کروں گا، میں نے ہمیشہ اس شہر کی خدمت کی ہے، بہت سے ظالموں سے لوگوں کو نجات دلائی ہے۔

Rao Anwar

Naqeebullah Mehsud

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div