Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پرویز الہٰی مسلم لیگ (ق) کے صدر اور کامل علی آغا سیکرٹری جنرل منتخب

چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ پنجاب کا صدر بنادیا گیا
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 02:44pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی مسلم لیگ (ق) کے صدر اور کامل علی آغا سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق ) کی ورکنگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چوہدری پرویزالہی بلامقابلہ (ق) لیگ کے صدر اور کامل علی آغا سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ پنجاب کا صدر بنادیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ق) پرویز الہٰی نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کا شکرگزار ہوں، بلامقابلہ منتخب ہونے پر ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، عمران خان کا مشکورہوں کہ مجھے وزارت اعلی دی۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ خان صاحب سے کہا جب چاہیں اسمبلی توڑ دیں، عمران خان آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ہمیشہ عمران خان کےساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 ماہ میں ساڑھے 5 سال کے کام کیے، لاہور میں21 ارب روپے کے منصوبے دیے۔

صدر (ق) لیگ نے کہا کہ ہمارے دور میں عوام کو پہلی مرتبہ سستا آٹا ملا، محسن نقوی کا کام صرف انتخابات کروانا ہے، محسن نقوی کی نوکری 2 سے ڈھائی ماہ کی ہے، محسن نقوی ایسا کام کریں جو لوگ یاد رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی انتقامی کارروائیوں سے گریز کریں، محسن نقوی کو اپنے لوگوں میں عزت بنانی چاہیئے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہماری عدلیہ آزاد ہے، ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ سے انصاف ملے گا، لیگی لیڈر نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف بک بک کی، لیگی کون ہوتے ہیں جج کے خلاف بک بک کرنے والے، آئندہ الیکشن ہم نے پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ ہوکر لڑنا ہے، ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، گھبرانے والے نہیں۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div