Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اعظم نذیر تارڑ نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کاعندیہ دے دیا

نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، وزیر قانون
شائع 30 جنوری 2023 11:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کاعندیہ دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، آئین میں نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے، خدانخواستہ اگر امن و امان کی صورتحال یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں ایسا انتظام موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور 2 صوبوں میں عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئین کے اندر رہتے ہوئے تمام ممکنہ معاملات دیکھے گا، ‎تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں، نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری آئین کے تحت ہوئی۔

فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پرہوا،‎ عدالتیں آزاد ہیں وہ اس معاملہ پرفیصلہ کریں گی۔

اسلام آباد

Parliament House

law minister

azam nazir tarar

care taker setup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div