Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چیتے کی اصل آواز نے بہت بڑی غلط فہمی دور کر دی

یہ آواز سُن کر آپ کے سارے اندازے غلط ثابت ہوں گے
شائع 01 فروری 2023 02:03pm

بلی کو شیرکی خالہ ایسے ہی نہیں کہاجاتا، یقینناً یہ ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت ان کا ’اندازبیاں‘ ہے۔

اگرآپ کو لگتا ہے کہ بلی کی میاؤں میاؤں اورشیریا چیتے کی زورداردھاڑ کا بھلا کیا مقابلہ تو یہاں آپ غلط ہیں۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو نے واضح کردیا ہے کہ چیتے دھاڑنے کے بجائے بلی کی طرح میاؤں میاؤں ہی کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو ونڈرآف سائنس نامی ٹوئٹرہینڈل کی جانب سے شیئرکی گئی ہے۔

دلچسپ حقیقت سے پردہ اٹھاتی اس ویڈیو میں واضح کیا گیا ہے کہ چیتے دھاڑتے نہیں ہیں بلکہ بلی کی طرح سے ہی میاؤں میاؤں کی آوازیں نکالتے اور خرخراتے ہیں۔

ایک اور ویڈیومیں چیتے کوخرخرکی آوازیں نکالتے سُنا دیکھا جا سکتا ہے۔

جہان بیشتر صارفین نے اپنے تبصروں میں حیرت کا اظہار کیا ، وہیں کئی ایک نے چیتے کی مزید ویڈیوز بھی شیئرکیں۔

Cheetah

Cat

purr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div