Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی ضمنی انتخابات: عمران خان نے کوآرڈینیٹر کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں انتخابی مہم میں پارٹی بیانیے اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا
شائع 06 فروری 2023 03:27pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ ماہ ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے متعلق زمان پارک لاہور میں کوآرڈینیٹر کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی مہم میں پارٹی بیانیے اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ عمران خان ضمنی انتخابات کی کمپین کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی سے متعلق عمران خان ہدایات دیں گے اور اجلاس میں ڈور ٹو ڈور کمپین میں خواتین کو اہم ذمہ داریاں دینے پر غور ہوگا جبکہ ہر حلقے میں سوشل میڈیا ٹیم بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کوآرڈینیٹر کو انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے اہم ہدایات دیں گے جبکہ عمران خان زمان پارک میں آج مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

imran khan

pti leaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div