Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی ووڈ جوڑی کی شادی سوریا گڑھ محل میں ہوئی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2023 10:46pm

بالی ووڈ فلم اسکرین کا رومانوی جوڑا بلآخر حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی بن گیا۔

اداکار جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے انہوں اپنی سپر ہٹ فلم شیرشاہ میں ایک ساتھ کام کیا۔

نئے نویلے جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ۔

سوشل میڈیا پر شادی کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں مٹھائی تقسیم کی جارہی تھی ۔

کیارا اڈوانی نے شادی کے لیے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھا جسے منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے گولڈن رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کے انتظامات سنبھالنے والے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے موبائل فونز پر ایک مخصوص فون کور لگایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی 4 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سے لے کر سیاست اور کاروباری ہائی پروفائل مہمان شرکت کررہے ہیں۔

ان مہمانوں کے لئے جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل سوریہ گڑھ میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔

شادی کی تقریبات سیاحتی سیزن کے دوران کی جا رہی ہے اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً 8 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

Kiara Advani

Sidharth Malhotra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div