Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی سی بی کا پی ایس ایل 8 کی سونے سے تیار ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ

نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی 9 فروری کو لاہور کے شالیمار باغ میں کریں گے
شائع 07 فروری 2023 10:19pm
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی۔ فوٹو — فائل
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی 24 قیراط سونے سے تیار نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

بورڈ نے پی ایس ایل 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی کے لئے تاریخی شالیمار باغ کا انتخاب کیا ہے۔ ایونٹ کے لئے چوبیس قیراط سونے سے نئی دیدہ زیب ٹرافی تیار کی گئی ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی 9 فروری کو لاہور کے شالیمار باغ میں کریں گے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی میں چھ ٹیموں کے مالکان کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ پی ایس ایل 7 کی ٹرافی اب دوبارہ پیش نہیں کی جائے گی اور یہ ٹرافی اب ساتویں سیزن کی فاتح لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی۔

PCB

lahore

Najam Sethi

PSL8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div