Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے 12 فروری کو گیس بند ہوگی
شائع 08 فروری 2023 11:58am

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ 10 فروری کی صبح 8 بجے سے 13 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے بارہ فروری کو 24 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

karachi

CNG Stations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div