Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سجاد علی نے مبینہ بہن کے حوالے سے ساری کہانی بتادی

کچھ عرصہ پہلے میری ایک فیک شادی بھی کرو ادی گئی تھی، گلوکار
اپ ڈیٹ 13 فروری 2023 08:01pm

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے مبینہ بہن کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ۔

سجاد علی نے اپنے ویڈیو بیان میں مبینہ بہن کی خبر کے بعد کہنا تھا کہ میری ایک فیک بہن کی آج کل ایک نیوز آرہی ہے، کچھ عرصہ پہلے میری ایک فیک شادی بھی کرو ادی گئی تھی ، اس کے بعد ایک صاحب نے لاہو رکے اندرون میں میرا گھر بنا دیا تھا۔

مگر سجاد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والے تصاویر میں میرے بچپن کی تصویر شئیر کی گئی اور اس میں میرے ساتھ کھڑی لڑکی کو میری مبینہ بہن قرار دیا گیا حالنکہ وہ میری اہلیہ کی بچپن کی تصویر تھی۔

انہوں نے ایسا کام کرنے والؤں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسا کام صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ۔

اس خاتون کا میرے ساتھ نہ بہن کا کوئی رشتہ ہے نہ وہ میری کوئی کزن ہے بلکہ میرا تو اس سے دور تک کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان لوگؤں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتا ہوں مگر وہ بچاری خاتون جس کو جو کچھ کہا جارہا ہے وہ کہہ رہی ہیں اس میں ان کی عزت جا سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے بھیک مانگنے والی خاتون نے پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

Sajjad Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div