Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی میں صبح سویرے دُھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوگئی

شہرکے کھلے مقامات پر ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے
شائع 15 فروری 2023 09:08am
کراچی میں سڑک کا صبح کا منظر - تصویر/ آج نیوز
کراچی میں سڑک کا صبح کا منظر - تصویر/ آج نیوز

کراچی میں صبح سویرے دھند کے باعث مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پرصبح سویرے ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے اور اس وقت شہرکے کھلے مقامات پر ہلکی دھندچھائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب بدین کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی اور شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دھند کی وجہ سے بچوں کو اسکول تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Winter

karachi

karachi weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div