Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو مبارک باد

نسیم شاہ آج اپنی 20ویں سالگرہ منارہے ہیں
شائع 15 فروری 2023 09:37pm

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارک باد دی جس پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام تصاویری پوسٹ کی تھی ۔

اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ ملنے پر بھی مبارک باد پیش کی۔

اس پر نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ اپنی 20ویں سالگرہ منارہے ہیں، جس پر انہیں ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی اداکارہ اور نسیم شاہ کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں اور مداحوں کا ماننا تھا کہ اروشی ایشیا کپ کا میچ دیکھنے نسیم شاہ کی وجہ سے ہی گئیں تھیں۔

Naseem shah

Urvashi Rautela

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div