Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون جاں بحق

دھماکا جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 16 فروری 2023 12:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

چیچہ وطنی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکے میں ایک خاتون کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکا کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکا چیچہ وطنی کے قریب ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکا میاں چنوں سے نکلتے ہی ہوا، ٹرین کی ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے دھیان نہ دیا، دھماکا بوگی نمبر 4 کے واش روم میں ہوا۔

دھماکا جعفر ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا، ترجمان ریلویز

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق چیچہ وطنی کے قریب دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا، سلنڈر واش روم میں رکھا گیا تھا۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ حادثے میں صادق آباد کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوئیں، خاتون کی شناخت نظیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

جعفر ایکسپریس میں دھماکا: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div