Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تصدیق کردی
شائع 18 فروری 2023 01:25pm
تصویر/فائل س
تصویر/فائل س

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ایم کیو ایم کے اس فیصلے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے فیصلے تک ایم کیو ایم ضمنی انتخابات میں نہیں جائے گی۔

پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان خالد مقبول کے عمرے سے واپسی کے بعد کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جس کے بعد پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کرنے کی تجویز دے دی تھی۔

MQM

by election

MQM Pakistan

kamran tessori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div