Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سکیورٹی پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام؟ خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برہم

کیا ہماری فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی حرمت نہیں؟ وزیر دفاع
شائع 18 فروری 2023 10:36pm
د نجم سیٹھی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔ فوٹو — فائل
د نجم سیٹھی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔ فوٹو — فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ٹویٹ پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے نجم سیٹھی کی ٹویٹ کا عکس پوسٹ کرتے ہوئے اس پر پر ردعمل دیا کہ یہ شخص اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سے کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے سوال کیئے کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام؟ کیا ہماری فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی حرمت نہیں؟

خواجہ آصف نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان ہے، پی ایس ایل محفوظ ہے، یہ ہے ہماری اشرافیہ، انہیں صرف اپنا مفاد عزیز ہے، قومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر حملہ ہوا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا تھا۔

کے پی او میں حملے کے بعد رات ہی رات پی ایس ایل کے میچز کراچی سے دوسرے شہر منتقل یا ایونٹ ملتوی ہونے کی چہما گوئیاں کی جا رہی تھیں۔

اس ضمن میں نجم سیٹھی نے ٹویٹ کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے صرف اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملوں کی دھمکی دی ہے، پی ایس ایل کو دہشت گردوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ تاہم ٹوئٹر صارفین اورسماجی شخصیات کی کڑی تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

ٹویٹر

Khawaja Asif

Najam Sethi

PSL8

KPO Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div