Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریرکو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں، برطانوی اخبار
شائع 19 فروری 2023 10:42am

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لئے نااہل ہوسکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریرکو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں، انہوں نے 2018 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کا نہیں لکھا تھا، جب کہ پاکستانی قوانین کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں بیوی بچوں کا بتانا ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے 2018 کے کاغذات میں جمائما خان سے اپنے دو بیٹے ہی ظاہر کئے تھے، اور یہ نہیں بتایا کہ 27 سالہ ٹیریان سیتاوائٹ سے ان کی بیٹی ہے، اگر عمران خان پر الزام ثابت ہو گیا وہ 5 سال کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں، اور

برطانوی خبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عمران خان پاکستان میں بہت مقبول لیڈر ہیں، اور وہ رواں سال ہونے والے الیکشن جیت سکتے ہیں، لیکن اگر وہ نااہل ہوگئے تو مارچ میں آنے والے الیکشن ہی نہیں لڑسکیں گے۔

برطانوی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان کی سیٹا وائٹ سے ملاقات 1980 میں لندن میں ہوئی، تھی اور بیٹی کے حوالے سے لاس انجلس کورٹ نے 1997 میں فیصلہ سنادیا تھاَ۔

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div