Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

آڈیو ویڈیو لیکس: عمران خان کے چیف جسٹس پاکستان سے 8 اہم سوالات

عمران خان نے معاملے کی تحقیقات کی درخواست پر جلد سماعت کے لئے عدالت سے رجوع بھی کرلیا
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 02:43pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے غیرمصدقہ آڈیو،اور ویڈیو لیکس کے تدارک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججز کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس تحقیقات کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ گزشتہ برس آڈیو لیکس کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے پٹیشن واپس کر دی، لیکن رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف اپیل تاحال مقرر نہیں کی گئی، ان چیمبر اپیل کو آٹھ مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیر مصدقہ آڈیو اور ویڈیوز لیکس کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال اور سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا ہے جس میں گزشتہ برس دائرآئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مبینہ آڈیوز اور ویڈیوز سابق سرکاری شخصیات اورعام افراد کے مابین گفتگو پر مبنی ہیں، اور یہ غیر مصدقہ مواد پر مشتمل ہوتی ہیں، ان آڈیوز اور ویڈیوز کو کاٹ چھانٹ کر جعلی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے، قومی شواہد ہیں کہ اس جعلی مواد سے تنقیدی آوازوں کو دبایا ہے۔

عمران خان نے استدعا کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ بدقسمتی سے اب تک میری یہ درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کی جاسکی، میری گزشتہ برس دائر کی گئی آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقررکی جائے۔

عمران خان نے تمام ججز سے آئین کے تحت شہریوں کے پرائیویسی تحفظ کیلئے اقدامات کی استدعا کرتے ہوئے 8 اہم ترین سوالات بھی چیف جسٹس اور ججز کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

Supreme Court

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div