Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات خارج

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا
شائع 20 فروری 2023 12:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات خارج کردی گئیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سابق وزیراعظم عمران خان کو ریلیف مل گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دیں۔

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا۔

عمران خان کے شریک ملزم نے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ و انتظار حسین پنجوتھہ ایڈوکیٹ نے درخواست دی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

واضح رہے کہ اگست 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے تھے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور دیگر کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت درخواستیں منظور کی تھیں۔

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے بریت کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں۔

pti

ATC

imran khan

pti parliment attack case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div