Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عمران خان

ظلم اور نا انصافیاں ہو رہی ہیں عدالت کو نوٹس لینا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 04:36pm

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور حق سچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کے لئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان کو گیٹ نمبرون سے عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے گیٹ نمبر ون کو کلئیر کروایا گیا، اور کارکنان حصار بنا کر کھڑے ہوگئے۔

عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، کینال روڈ پر تمام ٹریفک کو روک دیا گیا، اور پولیس کی نفری کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ عدالت روانہ ہوئی۔

عدالت پیشی پر روانہ ہونے سے قبل سینئر قیادت سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، اس لئے آج عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم حق و سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، ظلم اور نا انصافیاں ہو رہی ہیں عدالت کو نوٹس لینا چاہیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ہرعدالتی پیشی پر پیش ہوئے ہیں، لیکن 3 نومبر کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، اور ان کی ٹانگ کی ہڈی فیکچر ہو گئی، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، جس بنیاد پر وہ گھر سے باہر نہیں نکلتے۔

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں اور قانون کا احترام کیا، اور آج بھی وہ تمام خدشات کے باوجود 5 بجے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوں گے، جج صاحب کے حکم نامے پر عمل کیا جائے گا، لیکن عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کون دے گا، موجودہ حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی توقع نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف کی گاڑی کو عدالت میں آنے کی اجازت دی جاتی رہی ہے، لیکن عمران خان کی گاڑی کو اجازت نہیں دی جارہی، ہم اپنے تحفظات سب کے سامنے رکھ رہے ہیں، عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، ان کی گاڑی کو عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے،

حماد اظہر کی ٹویٹ

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان زمان پارک سے آدھے گھنٹے میں ہائی کورٹ کے لئے روانہ ہوں گے، اور 4 بجے ہائی کورٹ پہنچ جائیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا بیان

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ناخوشگوار واقعہ کا ذمہ دار کون ہوگا، اگر آج کچھ بھی ہوا توذمہ دار رانا ثنااللہ اور حکمران ہوں گے۔

pti

imran khan

Hammad Azhar

Farukh Habib

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div