Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 267.50روپے ہے
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 04:20pm

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر ڈالر نے پر تولنا شروع کردیے ہیں اور انٹربینک میں آج صبح ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، ایک بار ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے بھی بڑھے، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 63 پیسے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا، اور ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 267.50روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، اور 100 انڈیکس 290 پوائنٹس تک بھی بڑھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار949 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 56 پیسے کمی کے بعد ڈالر261 روپے 25 پیسے پر آگیا تھا۔ جب کہ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے81 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Dollar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div