Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلئے درخواست دائر

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شماری کمشنر فریق
شائع 24 فروری 2023 02:43pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست داٸر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 2017 کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیرمعمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شماری پر انتخابات کرانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نئی مردم شماری اوراقلیتوں کی نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں، قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

census

Parliment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div