Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان سمیت 150 پی ٹی اۤئی کارکنان اڈیالہ جیل منتقل

جیل بھرو تحریک میں اڈیالہ جیل جانے والوں میں صداقت عباسی اور اعجازخان بھی شامل
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 12:25am

جیل بھرو تحریک میں گرفتاری پیش کرنےوالے تحریک انصاف کے رہنماؤں زلفی بخاری، صداقت عباسی، فیاض الحسن چوہان اور اعجازخان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے ایک سوپچاس کارکنوں کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے نماز جمعہ کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کی، اور سب سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دی۔

فیاض الحسن چوہان نے کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دی، اور پہلے سے موجود قیدی وین 50 کارکنوں کو لے کرروانہ ہوئی۔

جیل بھرو تحریک کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید، ان کے بھتیجے راشد شفیق پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری، غلام سرور، صداقت عباسی، سابق ایم پی اے اعجازخان جازی اور واثق قیوم بھی راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے تھے۔

کمیٹی چوک پر رہنما تحریک انصاف ذلفی بخاری، صداقت عباسی، اعجازخان جازی اور سابق ایم پی اے وحید قاسم نے بھی گرفتاری دی تھی۔

راولپنڈی کے مختلف حصوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری رہی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لئے اعلانات بھی کیے گئے۔

سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی کا بیان

سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک اور بسنت کی روک تھام کے لئے پولیس الرٹ ہے، پولیس کی بنیادی ذمہ داری لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، پولیس لوگوں کے کاروبارکو بھی تحفظ فراہم کرے گی۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں کوئی گرفتاری نہیں کی جائے گی، لیکن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق گرفتار افراد کو جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

pti

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div