Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

چین کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی رقم پاکستان کو موصول

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کردی
شائع 24 فروری 2023 09:54pm

چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے 700 ملین ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے۔

22فروری کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظور دے دی ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنی ہی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے اپنی پہلی ٹویٹ میں کہا تھا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے منظور کی گئی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس ہفتے ملنے کی توقع ہے، اور اس رقم سے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Dollar

china development bank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div