Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تیاری شروع کردی

سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت
شائع 01 مارچ 2023 05:57pm
الیکشن کمیشن پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کرانے کی تیاری شروع کردی۔

ای سی پی نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے سیکشن 216 کے تحت درخواستیں 8 مارچ تک بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں کروائے کا حکم دے چکا ہے۔

اسلام آباد

Election commission of Pakistan

punjab kpk election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div