Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زرداری کی وجہ سے ذوالفقار بھٹو کا خواب پورا نہ ہوسکا، شاہ محمود قریشی

ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوئے ہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 04 مارچ 2023 09:01am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔  ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوئے ہیں، زرداری کی وجہ سے ذوالفقار بھٹو کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

اٹک جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوئے ہیں، پنجاب نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دینا ہے، 2018 کے الیکشن میں ہماری کامیابی ادھوری تھی، اب ہم نے اس کامیابی کو مکمل کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا خواب پورا نہ ہوسکا، زرداری کی وجہ سے ذوالفقاربھٹو کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خودارخارجہ پالیسی چاہیئے، پرانے چوروں سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

سب الیکشن کی تیازی رکھیں انشاء اللہ عمران خان دوبارہ آئے گا، عمر سرفراز چیمہ

دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا ہونے والے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ جیل اور ظالم جابر حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے راستے نہیں روک سکتے، یہ رانا ثناء اللہ جو روز بڑھکیں مارتا تھا، دیکھ لے کپتان کے سپاٸی جیلوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ لڑتے ہیں، بھکر کے تمام پی ٹی آٸی عمران ٹاٸیگرز اور پی ٹی آٸی سابق ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان کی محبتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھکر کی مٹی محبت کرنے اور عمران خان کے نظریے کے چاہنے والوں کی ہے، سب الیکشن کی تیازی رکھیں انشاء اللہ دوتہاٸی اکثریت کپتان دوبارہ آئے گا۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Jail Bharo Tehreek

attock jail

Omer Sarfraz Cheema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div