Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عمران خان کی گرفتاری کے امکانات اب بھی موجود، پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن تیار

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی تیاری
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 05:14pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے امکانات اب بھی موجود ہیں اور پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن تیار کرلئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک لاہور پہنچی تھی، جس کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نوٹس وصول کرانے آئے ہیں، تاہم اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس تاحال زمان پارک میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں؛ پولیس عمران خان کو گرفتار کئے بغیر واپس روانہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد سے لاہور آئی پولیس ٹیم کو الرٹ کردیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے ایس ایس پی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں؛ قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی، مریم نواز

اسلام آباد پولیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے آنے پر پی ٹی آئی نے کل اسلام آباد پولیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کل توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی۔

دوسری جانب زمان پارک کے قریب واٹر کینن بھی تیار کرلئے گئے ہیں، اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں الرٹ کردیئے گئے ہیں، جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی طیارے کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لیے سیل تیار کیا جا رہا ہے، اور انہیں اسی سیل میں رکھا جائے گا جہاں رہنما ن لیگ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں گرفتار کرکے رکھا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کو وارننگ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خبریں دوبارہ ملنے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش لاشیں گرانے کے لیے کی جارہی ہے، کارکنوں نے احتجاج قانون کے دائرے میں کرنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کون سا جیل سے ڈرتا ہے، عوام کا شعور جاگ چکا ہے، آئی جی اور رانا ثنا جھگڑا چاہتے ہیں، ہزاروں لوگوں کےسامنے جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کارکنوں نے امن و امان کو بگڑنے نہیں دینا، عمران خان کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے۔

حماد اظہر

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت، رانا ثنااللہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو وارننگ دے رہے ہیں کہ ہمارے ہزاروں کارکن یہاں موجود ہیں، رانا ثنا لاشیں گرانے کا سوچنا بھی مت، آئی جی کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھانا جو ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جائے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان کو صرف خون چاہئے، کیونکہ ان کے پاس ووٹ ختم ہوگئے ہیں، کارکن پرامن رہیں ہم نے رانا ثنا کو خون نہیں دینا۔

imran khan

Imran Khan Arrest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div