Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت، ہولی پر غیرملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

پولیس نے سفارتخانے کو سیاح کی شناخت میں مدد کیلئے خط لکھ دیا
شائع 11 مارچ 2023 01:36pm

خوشیوں کے تہوار ہولی پرسب ایک دوسرے کو رنگ لگا خوشی کا اظہارکرتے ہیں لیکن بھارت میں آنیوالی غیرملکی خاتون سیاح رنگ لگ جانے پرناراض ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکوں کا ایک ہجوم ایک جاپانی لڑکی کو پکڑ کرذبردستی اس پر رنگ لگا رہے ہیں، اس دوران کچھ اور لڑکے بھی وہاں پہنچ جاتے ہیں جو خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگتے ہیں۔

رنگ لگانے کی ویڈیو شئیر کرنیوالے صارف نے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونے چاہئے جوغیرملکی خاتون سیاح کو ہراساں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہندی میں جملہ بولا جاتا ہی کہ ”بُرا نہ مانو ہولی ہے“ لیکن ہولی میں رنگوں سے کھیلنے کا لطف تب ہی آتا ہے جب رنگ محبت کے ساتھ لگائے جائیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی جاپان سے پہلی بار ہولی کھیلنے کے لیے بھارت آئی تھی۔

دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے نوٹس جاری کر رہی ہیں۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خاتون کی جانب سے ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کی تفصیلات کے لیے سفارتخانے کو ای میل بھیجی ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنیوالے لڑکوں کی معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

india

New Delhi

Holi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div