Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی، جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

واقعے میں 20 سے زائد جھگیاں جل گئیں، ایک خاتون شدید زخمی
شائع 14 مارچ 2023 08:31am

کراچی میں ملیر انور بلوچ ہوٹل کے قریب جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو زائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد جھگیاں اور سامان جل گیا، جبکہ شدید زخمی خاتون کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کے صفورا اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہے۔

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div