Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پنجاب انتخابات : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ

کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 مارچ کردی گئی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 14 مارچ 2023 03:19pm

پنجاب میں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو شیڈول ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، تاہم اب اس میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا ہے اور اس تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ تھی جو اب 16 مارچ کردی گئی ہے، جب کہ باقی تمام شیڈول الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن 8 مارچ 2023 کے مطابق برقرار ہے۔

پنجاب میں الیکشن شیڈول

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 مارچ کو پنجاب میں انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن کیلئے ووٹنگ 30 اپریل کو کرائی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس 11 مارچ کو جاری کیا جائے گا، اور امیدوار 12 سے 14 مارچ (16 مارچ کردیا گیا) تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی، جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی۔ جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا، امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جب کہ ریٹرننگ آفیسر 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔

ECP

punjab election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div