Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارتی اداکارہ رینا رائے سے شادی اور طلاق پر افسوس نہیں، محسن حسن خان

محسن خان نے پہلی بار اپنی شادی اور پھر طلاق پر بات کی
شائع 16 مارچ 2023 09:44pm

سابق پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان نے پہلی بار بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اور خوبرو اداکارہ رینا رائے سے اپنی شادی اور پھر طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارتی خاتون سے شادی اور طلاق پر کوئی افسوس نہیں۔

محسن خان نے ماضی میں کبھی رینا رائے سے شادی اور طلاق پر کھل کر بات نہیں کی، تاہم حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے محسن خان نے واضح کیا کہ انہیں اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ انہوں نے ایک بھارتی خاتون سے شادی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کرتے وقت یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ کن سے شادی کر رہے ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ انہوں نے ایک انسان سے شادی کی تھی جو کہ بہت ہی اچھا انسان تھا، اس لیے انہیں کوئی افسوس نہیں۔

سابق کرکٹر اور اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شادی سے پہلے کبھی رینا رائے کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی اور یہ کہ انہیں اس وقت فلمیں دیکھنے کا شوق بھی نہیں تھا۔

انہوں نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے ہی یہ طے کرلیا تھا کہ انہیں پاکستان میں ہی رہنا ہے، اس لیے انہوں نے کسی دوسرے ملک جانے کا سوچا ہی نہیں۔

ان کے مطابق اس وقت پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور رینا رائے کا بھی یہی خیال تھا کہ ہمیں پاکستان میں ہی رہنا چاہیے۔

محسن خان نے پروگرام میں طلاق کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کی اور طلاق ہونے کے اسباب نہیں بتائے۔

ان سے قبل رینا رائے کا کہنا تھا کہ وہ خود محسن خان کے لائف اینڈ اسٹائل میں ایڈجسٹ نہ ہوسکیں، جس وجہ سے انہیں طلاق لینی پڑی۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان نے 1983 میں اداکارہ رینا رائے سے شادی کی تھی یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی، شادی کے بعد رینا رائے نے بولی وڈ کام چھوڑ دیا تھا، تاہم وہ بھارت آتی جاتی رہتی تھیں اور ان کے ہاں 1990 سے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

بیٹی کی پیدائش کے چند سال بعد رینا رائے نے پاکستانی طرز زندگی کا سبب بنا کر محسن خان سے طلاق لی اور بعد ازاں انہوں نے اپنی بچی حاصل کرنے کے لیے طویل جدوجہد بھی کی اور پھر وہ اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لے جانے میں کامیاب گئیں۔

mohsin hassan khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div